نظام آباد میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، چار ملزمان گرفتار

نظام آباد اجتماعی عصمت دری

نظام آباد میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، چار ملزمان گرفتار

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں اجتماعی عصمت دری کا واقعہ، چار ملزمان گرفتار۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو بازیاب کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک لڑکی کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان ک  و حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق، نظام آباد ضلع کے دھارپلی منڈل کے پانگر بورگاؤں کی دو بہنیں نظام آباد جانے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑی تھیں۔ اسی دوران دھن بندہ تانڈہ کے دو نوجوانوں نے انہیں لفٹ دینے کے بہانے گاڑی میں بٹھا لیا اور نلگنڈہ کے نرسمہا سوامی مندر کے قریب لے گئے۔ وہاں انہوں نے مزید دو افراد کو بلا کر دونوں بہنوں پر جنسی حملے کی کوشش کی۔

بڑی بہن کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی، لیکن چھوٹی بہن کو چاروں افراد نے اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے متاثرہ لڑکی کو جھاڑیوں میں پایا اور فوری طور پر ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version