گروپ-1 امتحا نات کی جانچ کے عمل کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر

گروپ-1

حیدرآباد: کئی امیدواروں نے تلنگانہ پبلک سروس کمیشن

(TSPSC) کے ذریعہ منعقدہ گروپ-1 مینز امتحان کی جانچ کے عمل کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزاروں کا الزام ہے کہ 18 پرچوں میں سے صرف 12 کی ماہرین نے جانچ کی، جس سے جانچ کے معیار پر سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امتحان تین زبانوں میں منعقد ہوا تھا، لیکن جانچ میں مناسب لسانی ماہرین کی کمی تھی، خاص طور پر تلگو میڈیم کے امیدواروں کو نقصان پہنچا۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ تلگو اور انگریزی میڈیم کے پرچوں کی جانچ ایک ہی ماہر نے کی، جس سے معیار پر سمجھوتہ ہوا۔ دلائل سننے کے بعد، ہائی کورٹ نے TSPSC کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے اگلی سماعت چار ہفتوں بعد مقرر کی ہے۔ TSPSC نے 563 گروپ-1 عہدوں کے لیے 21 سے 27 اکتوبر تک مینز امتحانات منعقد کیے تھے، اور 10 مارچ کو عارضی نمبروں کی فہرست جاری کی تھی۔ مینز امتحانات کے نتائج میں بھاری گڑبڑ کے بھی الزامات لگائے گئے ہیں۔۔

Exit mobile version