سن سٹی ڈکیتی کیس میں چھ ملزمین گرفتار | Sun City Dacoity

Sun City Dacoity

حیدرآباد: راجندرنگر پولیس نے علاقے سن سٹی میں پانچ دن قبل رونما ہونے والی Sun City Dacoity واردات میں ملوث چھ ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے جن میں ایک شکایت کنندہ کا رشتہ دار بھی شامل ہے۔

پولیس نے ان کے قبضہ سے دو چاقو، طلائی و نقروی زیورات، دو موبائل فون اور ایک کار ضبط کی ہے۔ پولیس کے مطابق دن دہاڑے یہ ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی تھی جس کے چار دن کے اندر پولیس نے تمام ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 21 اپریل کو شکایت کنندہ محمد شاکر علی نے اطلاع دی تھی کہ جب وہ اور ان کے خاندان کے افراد مکان میں موجود تھے، چار نامعلوم افراد نے دروازہ کے ذریعہ زبردستی داخل ہو کر چاقو کی نوک پر انہیں اور ان کی اہلیہ کو دھمکایا اور الماری کا قفل توڑ کر زیورات اور نقدی لوٹ لی۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم نمبر ایک جبران بن جابر (ڈرائیور)، جو شکایت کنندہ کا رشتہ دار ہے، کو مکان میں موجود قیمتی اشیاء کا علم تھا۔ جبران نے ہی دوسروں کے ساتھ سازش کی اور واردات کی منصوبہ بندی کی۔ ملزمان میں محمد عقیل، محمد فصیح الدین، سہیل خان، محمد عبدالجاوید اور محمد شبیر شامل ہیں، جنہیں چار دن کے اندر گرفتار کیا گیا۔

Exit mobile version