تلنگانہ میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی | Fake Doctors

Fake Doctors

حیدرآباد: تلنگانہ میڈیکل کونسل نے Fake Doctors کے خلاف نلگنڈہ ضلع میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 14 ہیلتھ سنٹروں پر مقدمات درج کرائے ہیں۔ ان مراکز میں خدمات انجام دینے والے بعض افراد ایسے پائے گئے جو ماضی میں کمپاؤنڈر تھے مگر اب خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔

میڈیکل کونسل کے عہدیداروں نے بتایا کہ بغیر کسی طبی اہلیت کے یہ افراد مریضوں کو اینٹی بایوٹکس اور اسٹیرائیڈس جیسی ادویات تجویز کر رہے تھے، جو کہ نہ صرف غیرقانونی ہے بلکہ صحت کے لئے انتہائی خطرناک بھی ہے۔

کونسل نے ان Fake Doctors کی نشاندہی کے بعد متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں شکایات درج کرائیں۔ وائس چیئرمین میڈیکل کونسل نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے تاکہ عوام کی صحت کا تحفظ کیا جا سکے۔

Exit mobile version