تلنگانہ: بائیک کو بولیرو گاڑی کی ٹکر، طالب علم ہلاک

آندھرا پردیش بس حادثہ

آندھرا پردیش: تروپتی میں بس الٹنے سے 17 مسافر زخمی

تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال ضلع میں سڑک حادثہ، بولیرو گاڑی کی ٹکر سے انٹرمیڈیٹ کا طالب علم ہلاک، دو دیگر شدید زخمی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں انٹرمیڈیٹ کا طالب علم ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے شانتی نگر علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بولیرو گاڑی نے بائیک کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت مرلی کے طور پر کی گئی ہے، جو بائیک چلا رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بولیرو گاڑی کے ڈرائیور نے توازن کھو دیا، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جبکہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Exit mobile version