تلنگانہ میں ایک کروڑ روپئے کی منشیات ضبط

حیدرآباد کے نواح میں پولیس نے 300 کلو چرس ضبط کر کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

تلنگانہ میں 300 کلو چرس ضبط، ایک گرفتار

تلنگانہ میں 300 کلو چرس ضبط، ایک گرفتار

حیدرآباد: تلنگانہ کے نواحی علاقے عبداللہ پورمیٹ میں پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران تقریباً ایک کروڑ روپئے مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔ یہ کارروائی مہیشورم اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) اور عبداللہ پورمیٹ پولیس نے مشترکہ طور پر انجام دی۔

پولیس کے مطابق، چرس وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد منتقل کی جا رہی تھی اور اسے ایک کنٹینر کے ذریعے لے جایا جا رہا تھا۔ تلاشی کے دوران 300 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، جسے فوراً ضبط کرلیا گیا۔

حکام نے کنٹینر کو اپنی تحویل میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کا پتہ چلایا جا سکے۔

Exit mobile version