‎تلنگانہ میں دسویں جماعت کے طلبہ کو امتحانات کے دوران دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا

‎دسویں جماعت امتحانات کیلئے تلنگانہ میں دوپہر کا کھانا

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے دسویں جماعت کے طلبہ کو بورڈ امتحانات کے دوران دوپہر کاکھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے، جن میں گرمی کی شدت اور دور درازعلاقوں سے منڈل ہیڈکوارٹرز تک آنے والے طلبہ کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، ہر دن کے امتحان کے اختتام کے بعد طلبہ کو امتحانی مراکز پر ہی دوپہر کاکھانا فراہم کیا جائے گا، جس کے بعد وہ اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔ تمام ضلعی تعلیمیافسران (DEOs) کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس انتظام کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تیاری کریں۔

ایس ایس سی (دسویں جماعت) کے بورڈ امتحانات ریاست بھر میں 21 مارچ سے شروع ہوچکے ہیں اور 4 اپریل تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version