ٹیٹ 2025 کا شیڈول جاری، امتحانات 18 تا 30 جون منعقد ہوں گے | TET 2025 Schedule

TET 2025 Schedule

حیدرآباد: تلنگانہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے بدھ کے روز ٹیچر اہلیت امتحان TET 2025 Scheduleکا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق یہ امتحانات 18 جون سے 30 جون کے درمیان 9 دنوں تک منعقد ہوں گے۔

اس دوران مجموعی طور پر 16 سیشنز ہوں گے، جن میں ہر دن دو امتحانی اوقات مقرر کیے گئے ہیں—صبح 9:00 بجے سے 11:30 بجے تک، اور دوپہر 2:00 بجے سے 4:30 بجے تک۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق:

پیپر II (ریاضی و سائنس) 18، 19 اور 24 جون کو لیا جائے گا۔
پیپر I ۔20تا 23 جون اور دوبارہ 24 تا 27 جون تک منعقد ہوگا۔
پیپر II (سوشیل اسٹڈیز) کے امتحانات 28 تا 30 جون کے درمیان لیے جائیں گے۔
30 جون کو پیپر II (ریاضی و سائنس) کے لیے ایک خصوصی سیشن بھی رکھا گیا ہے۔

امتحانات کے لیے ہال ٹکٹس 9 جون سے محکمہ تعلیم کی سرکاری ویب سائٹ [https://schooledu.telangana.gov.in]
سے ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مکمل تفصیلات اور اپ ڈیٹس کے لیے مذکورہ ویب سائٹ کا باقاعدگی سے مشاہدہ کریں۔

Exit mobile version