واٹس ایپ پر کس ایموجی نے کیرالا میں دوہرے قتل کا سبب بن گیا

کس ایموجی

کیرالا: کیرالا کے پتنمتھیٹا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں واٹس ایپ پر غلطی سے بھیجا گیا کس ایموجی دوہرے قتل کی وجہ بن گیا۔ ملزم بایجو نے اپنی بیوی وائشنوی اور پڑوسی وشنو کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق، وشنو جو کہ بایجو کے گھر کے سامنے رہتا تھا، نے غلطی سے وائشنوی کو واٹس ایپ پر ایک کس ایموجی بھیج دیا۔ جب بایجو نے یہ میسج دیکھا، تو وہ شدید غصے میں آ گیا اور فوراً اپنی بیوی سے جھگڑنے لگا۔ بحث کے دوران، اس نے وائشنوی پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

جان بچانے کے لیے، وائشنوی وشنو کے گھر کی طرف دوڑ گئی۔ لیکن مشتعل بایجو نے وشنو کے گھر میں گھس کر اپنی بیوی کو زبردستی باہر کھینچ لیا اور اس پر وحشیانہ حملہ کر دیا۔ جب وشنو نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو بایجو نے اس پر بھی حملہ کر دیا۔

دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے اور مقامی افراد نے انہیں اسپتال لے جانے کی کوشش کی، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ قتل کے بعد، بایجو پرامن طریقے سے نہایا، کپڑے بدلے اور اپنے دوست کو فون کرکے قتل کی اطلاع دی۔ اس کے دوست نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد بایجو کو گرفتار کر لیا گیا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بایجو اور وائشنوی نے محبت کی شادی کی تھی اور ان کے دو بچے (10 اور 5 سال کے) ہیں۔ اس اندوہناک واقعے نے مقامی افراد کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔

Exit mobile version