انٹرمیڈیٹ ری-ویری فکیشن پر 42,856 جوابی پرچے جاری | Intermediate Re-verification

Intermediate Re-verification

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے Intermediate Re-verification کے تحت 27,138 طلباء کی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے 42,856 جوابی پرچے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے ہیں۔ طلباء اپنے ہال ٹکٹ نمبر کے ذریعے ان جوابی پرچوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، دوبارہ گنتی (ری کاؤنٹنگ) کیلئے دی گئی 6,266 جوابی پرچوں کو بھی آن لائن دستیاب کر دیا گیا ہے۔ تاہم بورڈ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کتنے جوابی پرچوں میں نمبروں میں اضافہ ہوا ہے، جس پر طلباء اور والدین کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

قواعد کے مطابق، اگر کسی جوابی پرچے میں 5 سے زائد نمبر کا اضافہ پایا جائے تو اصل جانچ کنندہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔ حالیہ ری-ویری فکیشن کے عمل کے دوران کچھ اساتذہ پر من مانی نمبر دینے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ میں “ری-ویری فکیشن” کا مطلب کسی مضمون کے ماہر سے دوبارہ جانچ نہیں ہوتا، بلکہ یہ صرف اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ تمام صفحات کو شامل کیا گیا ہے، نمبرات کی درست جمع کی گئی ہے، اور کوئی سوال بغیر جانچ کے نہ رہ گیا ہو۔

تعلیمی حلقے اور والدین بورڈ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے ان جوابی پرچوں کی تفصیلات جاری کرے جن میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں، تاکہ طلباء کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے۔

Exit mobile version