حیدرآباد میں اقلیتی خواتین کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کا افتتاح

اقلیتی خواتین کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر

حیدرآباد: تلنگانہ مائناریٹیز فنانس کارپوریشن

(TGMFC) کے چیئرمین محمد عبیداللہ کوتوال نے بروزچہارشنبہ اے سی گارڈ، حیدرآباد میں اقلیتی خواتین کے لیے ایک اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا۔
یہ نیا سینٹر بیوٹیشن، ٹیلرنگ، اور مہندی ڈیزائننگ جیسے ہنر سکھانے کے لیے مفت تربیتی کورسز فراہم کرے گا، تاکہ اقلیتی خواتین کو خود کفیل بنایا جا سکے۔ افتتاحی تقریب کے دوران، چیئرمین نے سابقہ بیچ کی تربیت مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد عبیداللہ کوتوال نے تلنگانہ حکومت کی اقلیتی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے وابستگی پر زور دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وزیر اعلیٰ جناب اے. ریونت ریڈی کی قیادت میں حکومت اقلیتی خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
اس موقع پر ٹی جی ایم ایف سی کے ریجنل آفس کے جنرل منیجر اور ضلع اقلیتی بہبود افسر (DMWO)، حیدرآباد و دیگر بھی موجود تھے۔ ۔

Exit mobile version